فرانسیسی دارالحکومت پیرس پاکستان زندہ باد اور پی ٹی ایم مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) جن لوگوں کے مسائل کو بنیاد بنا کر کام کر رہی ہے اس کا وقت ختم ہوگیا، جو شخص فوج کی حمایت میں بولتا ہے وہ کیوں مارا جاتا ہے؟ پی ٹی ایم اور ٹی ٹی پی کا بیانیہ ایک کیوں ہے؟ خیبر پختونخوا سمیت دنیا بھر کے پشتونوں نے پاکستان مخالف تحریک پشتون تحفظ موومنٹ کو مسترد کردیا ہے ۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں مقیم پاکستانی پشتونوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں پشتونوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کا مقصد قبائلی پشتونوں کو یہ پیغام دینا تھا کہ پی ٹی ایم پاکستان کا دشمن ہے اور اس سے محفوظ رہے۔ پشتونوں نے منظور پشتین محسن داوڑ علی وزیر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب وزیرستان میں دہشت گرد لوگوں کے گلے کاٹ رہے تھے یہ پی ٹی ایم اور ان کے سپوٹرز کہاں تھے پشتون پاک فوج کیساتھ ہے۔مقررین نے کہا کہ منطور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر ‘پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے پاکستان مخالف قوتوں کو سہولت’ فراہم کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم بیرونی ایجنڈے پر کام کرکے پشتونوں کے سروں کا سودا کررہے ہیں،پی ٹی ایم جو اپنے آپکو پشتونوں کا علمبردار سمجھتے ہیں اصل میں یہ پشتونوں کا دشمن ہے،جب قبائلی اضلاع میں امن وامان کی ابتر صورتحال تھی تو اس وقت پی ٹی ایم کہا ں تھی،پاک فوج اور قبائل کے معصوم لوگوں کی قربانیوں سے قبائلی اضلاع میں امن قائم ہوا اور وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا تو پی ٹی ایم سے یہ ہضم نہ ہو سکا اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے،مقررین نے کہا کہ خیبر پختو نخوا کے پشتون قوم پاک فوج اور ریاست پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اور ملک دشمن عناصر کے جھوٹے پروپیگنڈوں کے خلاف ہیں۔